ممتابنرجی ریاست مغربی بنگال کے راستے کی ’’اسپیڈ بریکر‘‘

سلیگوڑی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی پر سنگین حملہ کرتے ہوئے انہیں ریاست مغربی بنگال کی ترقی کے راستے کا ’’اسپیڈبریکر‘‘ بتلایا اور زور دیکر کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح بنگال کی ترقی کو بھی یقینی بنانے کیلئے ممتابنرجی کو اقتدار سے بیدخل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کانگریس کو بھی مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کے ایکٹ کا جائزہ لینے کے اپنے منشور کے وعدے پر آڑے ہاتھوں لیا۔