ممبئی ۔ ناگپور سوپر ایکسپریس وے پر کیاش لیس ٹول ٹیکس

ممبئی۔/30 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی ۔ ناگپور سوپر اکسپریس وے ( 710 کلو میٹر ) بہت جلد کیاش لیس ہوجائے گی جبکہ حکومت مہاراشٹرا نے ٹول ٹیکس ( چنگی ) کی وصولی کیلئے عصری ٹکنالوجی کے استعمال کا منصوبہ بنایا ہے ۔ منصوبہ کے مطابق چنگی کی ادائیگی ڈیجیٹل ادائیگی میں ہوگی۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپال سکریٹری اشیش کمار نے سنگھ نے بتایا کہ ٹول ناکہ ( چیک پوسٹ ) پر گاڑی روک کر ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اکسپریس وے پر داخل ہوتے ہی ریڈیو فریکوینسی آئیڈینٹفکیشن (RFIA) کے ذریعہ صارفین ( سڑک استعمال کرنے والے ) کے اکاؤنٹ سے رقم منہا کرلی جائے گی۔