ممبئی، 3ستمبر (یو این آئی) ممبئی اور کرناٹک کے سابق رنجی کھلاڑی شرد راؤ کا یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 60 برس کے تھے ۔میڈیم تیز گیند باز راؤ 1980 میں ایکناتھ سولکر کی قیادت والی ممبئی رنجی ٹرافی کے ممبر تھے جس نے بشن سنگھ بیدی کی قیادت والی دلی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں شکست دی تھی۔ وہ کرناٹک کی رنجی ٹیم کے ساتھ بھی کھیلے تھے ۔راؤ فرسٹ کلاس کرکٹ میں81۔ 1980 سے 86۔1985 تک کے سیزن تک کھیلے تھے ۔ انہوں نے 10 میچوں میں 16 وکٹ لئے تھے ۔ ان کی بہترین کارکردگی 27 رن پر چار وکٹ تھی۔