ممبئی کا ناقص مظاہرہ ،ٹیم 236 پر آوٹ

ممبئی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر نے 40 مرتبہ چیمپئنس رہنے والی ممبئی کو پریشان کن حالات سے دوچار کرتے ہوئے 236 کے معمولی اسکور پر آوٹ کردیا۔ رانجی ٹرافی گروپ اے کے افتتاحی میچ کے پہلی اننگ میں اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے اس نے جواب میں ایک وکٹ سے 88 رنز بنالئے ۔