حیدرآباد ، 4 مئی ( ای میل ) ایمرجنگ انٹر اسٹیٹ T-20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد ممبئی کے آزاد میدان میں 5 تا 8 مئی عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں حیدرآباد سے ای سی ڈی جی سینئرس اور جونیرس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اس ضمن میں ابھرتے کرکٹرز میں ٹی شرٹس کی تقسیم کیلئے تقریب کا اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن، مانصاحب ٹینک میں اہتمام کیا گیا۔ سکریٹری ای سی ڈی سی فیاض غازی کے بموجب اس تقریب میں عرفان عزیز سابق اسٹیٹ کرکٹر و پارٹنر، چیف مارکیٹنگ آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ای سی ڈی جی کے صدر محمد نعیم خان اور سکریٹری محمد فیاض الدین غازی مہمانان اعزازی رہے۔ سینئرس کی 13 رکنی ٹیم کے کیپٹن ومشی جبکہ کوچ نعیم خان ہیں۔ دیگر ارکان میں واجد (وکٹ کیپر)، ندیم، ابراہیم، منیر، ملک، محبوب، معز، محمد سمیر، فرحان شامل ہیں۔ جونیرس کی بھی 13 رکنی ٹیم میں شانتن (کیپٹن)، نصر، ایس سمیر (وکٹ کیپر)، باقی، فوز، باسط، اسماعیل، اطہر کے علاوہ فیاض غازی بحیثیت سے کوچ شامل ہیں۔