حیدرآباد۔ /25جون، ( پی ٹی آئی) حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے شہر کی ایک ہوٹل میں جولائی2009ء کے دوران ممبئی کی ایک ماڈ ل کے قتل کے لئے فلمی فنکار کو مجرم قرار دی ہے۔ سیشن عدالت نے جنگم راجیشوریا عرف راجو کو اس جرم کا مرتکب قرارد یتے ہوئے عمر قید دی ہے۔ راجو پر ماڈل کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتولہ جو ٹیلی ویژن اداکارہ کے طور پر چھوٹے رول کیا کرتی تھی وہ ایک ماڈل اور کال گرل بھی تھی۔ راجو نے اس پر دست درازی کی کوشش کی تھی لیکن ماڈل نے اس کی پیشرفت کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر برہم راجو نے 25 جولائی 2009ء کو رام گوپال پیٹ کی ایک ہوٹل میں اس کا قتل کردیا تھا۔
بیان کیا جاتا ہے کہ چند گاہکوں کو خوش کرنے کیلئے اس لڑکی کو شہر لایا گیا تھا اور راجو نے جو تلگو فلموں میں چھوٹے رول کیا کرتا تھااس کو دو مرتبہ گاہکوں کے پاس لے گیا تھا۔ راجو نے اس لڑکی کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی تاہم اس پر کوئی اثر نہ ہوا اور 25جولائی 2009ء کے پچھلے پہر راجو نے ہوٹل کے کمرہ میں اس لڑکی سے بدسلوکی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن لڑکی کی مزاحمت پر اس نے اس کا گلہ گھونٹ دیا اور اس کے قبضہ سے 7000روپئے نقد اور سل فون لیکر فرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے 15گواہوں پر جرح کی۔ لڑکی کے دو ایجنٹوں کوجو معاون ملزم تھے بری کردیا۔