ممبئی 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام)بی سی آئی ذرائع کے بموجب ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں رانجی ٹرافی کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا لیکن اس سے پہلے بنگلور اور کولکتہ مذکورہ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں کی میزبانی کریں گے ۔ قومی چیمپئن شپ کا خطابی مقابلہ ممبئی میں 8 تا 12 مارچ کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل مقابلے 27 فبروری تک یکم مارچ کھیلے جائیں گے ۔ دریں اثناء بی سی سی آئی نے کوارٹر فائنل مقابلوں کیلئے بھی میزبان شہروں کا اعلان کردیا ہے اور یہ مقابلے 15 تا 19 فبروری کٹک ‘اندور ‘لہلی اور جئے پور میں کھیلے جائیں گے ۔ یہاں یہ تذکرہ بھی اہم ہے کہ رانجی ٹرافی کے رواں سیزن میں ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے اور اس میں بہتر مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی اپنی ٹیموں کو سیمی فائنل اور فائنل تک پہنچانے کے خواہاں ہیں ۔