ممبئی حملہ کیس : پاکستان میں گواہ کا بیان قلمبند

لاہور۔30اپریل( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی استغاثہ کے ایک گواہ نے آج ان 7 ملزمین میں سے ایک کے خلاف اپنا بیان قلمبند کرایا جنہوں نے انٹرنیشنل سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے ان 10 دہشت گردوں کو ہدایات دیئے جنہوں نے 2008ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملہ کئے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے گواہ گل شیراز نے ممبئی حملہ کیس کے ایک ملزم جمیل احمد کی گرفتاری کے تعلق سے انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ احمد مبینہ طور پر ممبئی حملہ میں کس طرح ملوث ہوا۔