ممبئی اور راجستھان کیلئے کرو یا مروصورت حال

ممبئی۔12مئی(سیاست ڈاٹ کام)ممبئی انڈینس اور راجستھان رائلس کی ٹیمیں رواںآئی پی ایل میں ناقص شروعات کے بعد دوبارہ فارم میں آگئی ہے لیکن دونوں ہی ٹیمیں اب بھی کافی نازک موڑ پر کھڑی ہیں اور اتوار کو وانکھیڑے میدان پر لیگ میں برقرار رہنے کے لئے ایک دوسرے کو سخت چیلنج پیش کریں گی۔اجنکیا رہانے کی قیادت والی راجستھان نے کل چینائی جیسی مضبوط ٹیم کو ایک وقت ہاتھ سے نکل گئے میچ میں ایک گیند قبل چار وکٹ سے شکست دی جس سے پلے آف میں اس کے پہنچنے کی امیدیں اب بھی زندہ ہیں۔ وہیں ممبئی نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو اسی کے گھریلو میدان ایڈن گارڈن میں102 رنز سے شکست دی تھی ۔ روہت شرما کی ٹیم اس کامیابی کی بدولت جدول میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔