ممبئی اور دہلی آج موقف مستحکم کرنے کی خواہاں

شارجہ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن ممبئی جسے انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ہنوز کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے وہ ایک اور ناقص مظاہرے کررہی ہے ٹیم دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف وہ کل یہاں پہلی کامیابی کیلئے کوشاں ہے ۔ ممبئی انڈینس جسے ابتدائی تینوں مقابلوں میں ناکامیاں برداشت کرنی پڑی ہے وہ 8ٹیموں کے جدول میں آخری مقام پر پہنچ چکی ہے

جب کہ اس سے ایک مقام اوپر دہلی ڈیرڈیولس کی ٹیم ہے جو مستقبل کیون پیٹرسن کی آمد کے باوجود بہتر مظاہرہ نہیں کرپائی ہے ۔ حیدرآباد کے خلاف دہلی ڈیر ڈیولس کو انگلش ٹیم کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن کی خدمات حاصل ہوئی ہیں لیکن وہ اپنی آمد پر بہتر مظاہرہ نہیں کرپائے ہیں ۔مڈل آرڈمیں پیٹرسن اور جے پی ڈومینی کی موجودگی روہت شرما کی زیرقیادت ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے ‘ جب کہ ممبئی کیلئے مڈل آرڈر میںکیرن پولارڈ اور روہت شرما کاناقص فام تشویش کا باعث ہے ۔