ممبئی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)انڈین پریمیئر لیگ کے 11 ویں سیزن کا 37 واں مقابلہ آج اتوار ممبئی انڈینس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا گیا جس میں ممبئی انڈینس سے دیئے گئے 182 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ 20 اوورس میں 6 وکٹس کھوکر محض 168 رنز ہی بنا سکی۔ سلاگ اوورس میں ممبئی کے بولروں نے زبردست بولنگ کی اور کپتان دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 36* ) کو ٹیم کو کامیابی دلانے سے روک دیا۔ 182 رنز کا تعاقب کرنے کیلئے اتری کولکتہ کی ٹیم ابتدائی 2 اوورس میں نسبتاً بہتر مظاہرہ کیا، لیکن تیسرے اوور کی آخری اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ گرنے کے بعد اسکور 28/2 ہوگیا۔ میشل میک لیگن نے کرسلن (17) کو بمرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کردیا جبکہ شبھ من گل (7) ، ہاردک پانڈیا کی گیند پر کرنال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بہترین فام میں چل رہے سوریہ کمار یادو کی ایک اور سنچری کی بدولت ایک بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہے ممبئی انڈینس آئی پی ایل میچ میں آج یہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف 4 وکٹس پر محض 181 رنز تک ہی پہنچ پایا۔ سوریہ کمار 39) گیندوں پر 59 رنز، 7 چوکے اور 2 چھکے) اور ایون لوئس (28 گیندوں پر 43 رنز) نے ممبئی کو ایک پرامید شروعات دلائی اور پہلی وکٹ کیلئے 56 گیندوں پر 91 رنز جوڑے۔ اس سے محسوس ہورہا تھا کہ ممبئی کم از کم 200 رنز کے قریب پہنچنے میں کامیاب رہے گی، لیکن آخر کے 10 اووروں میں سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ صرف 86 رنز ہی بنا پائی۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا (20 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 35*) اہم حصہ رہا لیکن وہ بھی تیز گیندوں پر شاٹ لگانے کیلئے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ کے کے آر کی طرف سے آندرے رسل اور سنیل نارائن نے 2، 2 وکٹس حاصل کئے۔ واضح رہے کہ 28 رنز پر 2 وکٹس گرنے کے بعد اتھپا اور نتیش رانا نے بہتر کھیلا جبکہ اتھپا نے آئی پی ایل کیریئر کے 400 رنز بھی پورے کرلئے۔کامیابی کے بعد ہاردک پانڈیا کو ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔