ممبئی ۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس آج یہاں بہترین آل راؤنڈ مظاہرہ کے ساتھ چینائی سوپر کنگس کو 25 رن سے شکست دیتے ہوئے آئی پی ایل کے فائنل میں داخل ہوگئی ۔ 2010 ء اور 2013 ء کے بعد ممبئی انڈینس کی فائینل میں یہ تیسری مرتبہ رسائی ہے ۔ فاتح ٹیم چھ وکٹس کے نقصان سے 187 رن بنائی ۔ بالخصوص کیرون پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 17 گیندوں میں 41 رن بنایا ۔ چینائی جوابی اننگز میں 19 اوورس کھیلتے ہوئے صرف 162 رن بناسکی ۔ اس کا کوئی بھی ٹاپ آرڈر بیٹسمین میچ جیتنے والا میچ نہیں کھیل سکا ۔ تاہم پانچ مرتبہ فائینلس میں داخل ہوچکی اور دو مرتبہ چمپئین رہی ۔ چینائی کی ٹیم کو مہندر سنگھ دھونی کے آبائی شہر رانجی میں ایک اور پری کوالیفائی میچ کھیلنے کا موقع باقی ہے ۔