ملیریا کی روک تھام کیلئے بیداری ریالی

محبوب نگر۔/26 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملیریا کی روک تھام کیلئے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ ڈی اینڈ ایچ او ڈاکٹر سرینواس نے منگل کے دن یوم عالمی انسداد ملیریا کے موقع پر پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ ریاستی حکومت ملیریا کے مریضوں کی نشاندہی کرکے ان کے معائنے کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ میڈیکل کیمپس کے ساتھ ساتھ شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ بیماری کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مچھروں سے حفاظت کیلئے اطراف کی جگہ کو پاک صاف رکھیں۔ پروگرام میں ضلع ملیریا کنٹرول آفیسر ڈاکٹر ششی کانت، ماس میڈیا آفیسر ڈاکٹر وینو گوپال و دیگر موجود تھے۔

ورنگل جلسہ عام کیلئے رکن اسمبلی
سرینواس گوڑ نے مزدوری کی
محبوب نگر۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے مزدوری کی۔ ورنگل میں ہونے والے جلسہ عام کے اخراجات کیلئے عطیہ جمع کرنے کی غرض سے انہوں نے ماروتی شوروم، دنیش ڈیکوریٹرس، سپتاگری کرانہ، بھاسکر سمنٹس، سیما ٹکٹوریم، ویکٹیشوراتھیٹر، اور اپنا پلی میں گوشت کی دکان کے مالکین نے ان کو ڈھائی لاکھ روپئے اجرت دی۔