خرطوم۔ 26؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عہد کیا ہے کہ وہ ملک پر عائد تحدیدات اور اس کی علاقائی تنہائی ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی طاقتوں مصر اور سعودی عرب کے حالیہ دوروں سے ثابت ہوگیا ہے کہ سوڈان کے ان کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ 70 سالہ عمر البشیر چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی عدالت مبینہ جنگی جرائم کے واقعات کا الزام واپس لے لے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ 25 سال قبل بغاوت میں انھوں نے دارفور میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس الزام کے بعد امریکہ کی جانب سے ان پر 1997ء میں تجارتی تحدیدات بشمول تنہائی عائد کردی گئی تھی جو ہنوز جاری ہے۔