ملک کی حفاظت کیلئے نوجوان دلیری کا مظاہرہ کریں

عادل آباد /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی حفاظت کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے بہادر فوجی کے طور پر ملک کی سرحد پر مورچہ سنبھالتے ہوئے دشمنوں کے ارادوں کو ناکام بنانا ہر نوجوان کا فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار برگیڈیر سنگرام والوی نے مستقر عادل آباد کے پریہ درشنی اسٹیڈیم میں منعقدہ پرہجوم میڈیا نمائندوں کے اجلاس میں کیا اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہوتے ہوئے اپنی دلیری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔ تاملناڈو ، کرناٹک ، آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں کی ذمہ داری انجام دینے والے بریگیڈیر سنگرام والوی آرمی رکروٹمنٹ کے سلسلہ میں شرکت کئے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ سے 1100 فوجی جوانوں کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ انجینئیرنگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی فوج میں اپنے آپ کو شامل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی طرز کے میزائل چلانے کا مشورہ دیا ۔ آرمی رکروٹمنٹ میں حصہ لینے والے تمام نوجوانوں کو مطمین ہوکر فزیکل ٹسٹ اور میڈیکل ٹسٹ میں شامل ہونے کی ہدایت جہاں ایک طرف دی وہیں دوسری طرف کسی بھی قریب کا شکار نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی درمیانی فرد کی جانب سے ملازمت کو یقینی بنانے کا جھانسہ دیکر رقم ہڑپ لینے سے بچنے کی ہدایت دی ۔ پہلے مرحلے میں پانچ دن تک آرمی رکروٹمنٹ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی جائے گی ۔ جس میں بالترتیب عادل آباد ، کریم نگر ، نظام آباد ، میدک اور حیدرآباد کے امیدوار ہوں گے ۔ موسم گرما کے پیش نطر صبح کی اولین ساعتوں میں 5.30 بجے سے 1.6 کیلومیٹر دوڑ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

جو صبح دس بجے تک برقرار رہے گا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے مخاطب ہوکر کہا کہ دس روزہ جاری رکروٹمنٹ کیلئے تمام انتظامات کو قطعیت دی جاچکی ہے ۔ ضلع میں خدمات انجام دینے والے 18 محکمہ جات کے افراد کو ذمہ داری عائد کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں دفتر کلکٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ 08732221144 فون نمبر پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ ضلع عادل آباد کے مختلف مقامات کے علاوہ کریم نگر ، نظام آباد ، میدک اور حیدرآباد سے شرکت کرنے والے نوجوانوں کیلئے رہائشی اور طعام کی مکمل سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر روز شام کے اوقات میں اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے انہیں تفریح فراہم کی جارہی ہے ۔ مستقر عادل آباد میں زائد از پندرہ ہزار نوجوانوںپر نظر رکھتے ہوئے پولیس کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ یہ بات ضلع ایس پی مسٹر تروپن جوشی نے بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی عہدیداروں کی رہنمائی کی خاطر بھی پولیس عہدیداروں کو مطمین کیا گیا ۔ مستقر عادل آباد میں پہلی مرتبہ آرمی رکروٹمنٹ کے بناء پر پریہ درشنی اسٹیڈیم میں کسی بھی فرد کے داخلہ پر پابندی عائد کی جہاں ایک طرف کی گئی وہیں دوسری طرف میڈیا کے نمائندوں سے مکمل تعاون کرنے کا برگیڈیر سنگرام والوی نے تیقن دیا ۔