بچکنڈہ /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ کا دینی ادارہ مدرسہ دینیہ عربیہ دارالعلوم بچکنڈہ میں مولانا محمد رضوان القاسمی کے زیر صدارت میں یوم جمہوریہ کی تقریب منائی گئی ۔ ناظم مدرسہ مولانا محمد رضوان القاسمی نے پرچم کشائی کی ۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کا آغاز مدرسہ کے طالب علم کی قرات کلام پاک سے کیاگیا ۔ نعت شریف مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے پڑھی ۔ اس موقع پر وملانا محمد رضوان القاسمی نے یوم جمہوریہ کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ساکشی مہاراج کے بیان بازی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ حالیہ بیان میں ساکشی مہاراج نے کیا دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کی پرچم کشائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ مولانا نے کہا کہ ہندوستان کے فرقہ پرست سیاسی قائدین کان کھول کر سن لیں اس مدرسہ کا آغاز ہوئے دو سال کا عرصہ گذرا ہے ۔ اس وقت سے یوم جمہوریہ کی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ۔ بلکہ ایک مدرسہ نہیں ہندوستان کے بہت سارے مدارس میں پرچم لہرایا جاتا ہے ۔ ہندوستان کو آزاد کرنے میں ہمارے اکابر حضرات علماء اکرام نے جو قربانیاں پیش کیا قابل تعریف ہے ۔ اس ملت کی حفاظت کیلئے علماء اکرام نے بیویوں کو بیوہ ، بچوں کو یتیم کیا ۔ بہت سارے علماء اکرام نے جانوں کی قربانیاں پیش کی ہے ۔ ہزاروں علماء اکرام کو دہلی سے لیکر چاندی چوک تک گردنیں لٹکادی ۔ دارالعلوم بچکنڈہ کے طلبہ مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کئے ۔ اس موقع پر مولوی عبدالرحیم ، مفتی ابوبکر مفتی شیخ حامد ، حافظ سلیم کے علاوہ عکماء حفاظ سیاسی ، سماجی اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔