کریم نگر ۔21مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ دس برس کے دوران ملک کیلئے خدمات کی انجام دہی میں وزیراعظم منموہنسنگھ کی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پیاٹا رمیش نے کریم نگر میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حاکمانہ انداز کے بجائے عوام کے خدمت گذار کی طرح پُرسکون انداز میں کام کیا اور اپنے آپ کو تنازعات سے دوری اختیار کی۔ ایک انتہائی ‘ دانشور ‘ یانتدار بزرگ کی طرح فرض منصبی کے ساتھ انصاف کیاہے ۔ اس طرح کی عظیم شخصیت کا وزیراعظم کے عہدہ سے سبکدوش ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکام اور بدعنوانیاں ان دورحکومت سے پہلے ہی ہوچکے تھے ‘ کانگریس حکومت نے ہی ’’ قانون حق معلومات‘‘ کو نافذ العمل کیا ۔ اس کے بعد ہی وائٹ آف انفارمیشن کے تحت یکے بعد دیگرے بدعنوانیاں ظاہر ہوئی ہیں ۔ منموہن سنگھ نے بہتر انتظامیہ اور صاف ستھری حکومت کی برقراری کیلئے کئی پروگراموں کی شروعات کی ہے ۔ راہول گاندھی نے بھی بے غرض وغائیت خدمات کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ناکامی کا اہم سبب تساہلی اور لاپرواہی کے علاوہ کانگریس کے انقلابی پروگراموں کو صحیح طریقہ سے عوام تک نہیں پہنچانا ہے ‘ ڈگ وجئے سنگھ کا دوسروں سے صلاح و مشورہ نہ کرنا ‘ مودی کے جھوٹے وعدوں کا جواب نہ دینا کانگریس کی ناکامی کے اسباب ہیں ۔ کانگریس کے سینئر قائدین میں ٹکٹ کی تقسیم اور بی سی طبقات کو ٹکٹ نہ دیا جانا کانگریس کی ناکامی کے اسباب ہیں ۔