ملک کو ترقی کی طرف لے جانے بی جے پی کا ادعا

جنگاؤں /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ورنگل جاتے وقت جنگاؤں پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوستان میں ایک صاف شفاف حکومت قائم کرتے ہوئے عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے ایک بہترین وزیر اعظم ہیں ۔ ہندوستان میں عوام نے بی جے پی پارٹی کا ساتھ دیا اور اس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ۔ کانگریس پارٹی ایک عرصہ سے اقتدار پر رہتے ہوئے کچھ نہیں کیا ۔ آج چند مہینہ نہیں ہوئے اس پارٹی کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں آواز اٹھارہے ہیں ۔ بی جے پی پارٹی اس ملک کو ترقی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔ عوام ساتھ دیں ۔ اس موقع پر بی جے پی سینئیر لیڈر نرسمہا راؤ ، کے ایل این ریڈی ، ہری چندر ، سریش ، ستیم ، اظہرالدین ، کریم الدین اور دوسرے موجود تھے ۔