ملک کا مزاج بدل رہا ہے :کانگریس

نئی دہلی۔ 6 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک ضمنی انتخابات میں جیت سے پرجوش کانگریس نے منگل کو کہا کہ اب ملک کا مزاج بدل رہا ہے ۔کانگریس ترجمان منیش تیواری نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کہا کہ کرناٹک کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے وہ پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی اتحادیوں نے ان ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پوری طرح صفایا کردیا ہے ۔ یہ بے حد خوش کن لمحات ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک کا مزاج بدل رہا ہے ۔کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس۔ جنتا دل یونائٹیڈ اتحاد نے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں دو سیٹیں اور لوک سبھا ضمنی انتخابات میں دو سیٹوں پر جیت حاصل کی ہیں۔اس سے پہلے دن میں سابق مرکزی وزیراور پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ اتحاد کا مقصد پورا ہوا ہے اور یہ جیت ٹسٹ سیریز کی طرح ہے ۔