ملک پیٹ میں کارڈن سرچ آپریشن ، 65 گاڑیاں ضبط

حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) ایسٹ زون پولیس نے ملک پیٹ علاقہ میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 62 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی جبکہ 70 آفریکی باشندوں کے مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ مسٹر وی ستیہ نارائنا جو ایسٹ زون کے بھی انچارج ہے ان کی قیادت میں 250 سیول پولیس اور 50 تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس عملے نے ملک پیٹ کے علاقہ لکشمیا جھوپڑیاں ، چندریا جھوپڑیاں اور ہنمنتو جھوپڑیوں کے علاوہ سلیم نگر کالونی میں گھر گھر تلاشی مہم لی گئی ۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران سومالیہ ، نائجیریا ، اوگانڈا اور دیگر آفریکی ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندوں کے مکانات کی تلاشی لی گئی جس کے دوران یہ پتہ لگایا گیا ہے کہ نائجیریا شہری ویزا ختم ہونے کے باوجود بھی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔