حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازمہ نے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سائی درگا بھوانی جو سلیم نگر علاقہ کے ساکن ویریش کی بیٹی تھی اس لڑکی نے آج صبح اس کے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ملک پیٹ کے مطابق بھوانی جن پاک کمپنی میں ملازمت کرتی تھی یہ لڑکی خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ یہ لڑکی سابق میں ڈینگو مرض سے متاثر ہوئی تھی اور اس کے بعد بھی مسلسل خرابی صحت سے پریشان ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے آج انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ملک پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔۔