ملک پیٹ اور میرپیٹ میں دو افراد کی خودسوزی

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) ملک پیٹ اور میرپیٹ کے علاقوں میں دو افراد نے خودسوزی کرلی۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ نرسمہا نے جو سلیم نگر کالونی کے سالن لنگیا کا بیٹا تھا 11 فبروری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ او وینکٹ یادو جو لینن نگر کا ساکن تھا، پیشہ سے اسٹون کٹر بتایا گیا ہے۔ اس نے 10 فبروری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔