ملک ِشام میں جاری لڑائی تاحال 270,000 سے زائد ہلاکتیں

بیروت۔23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک ِ شام میں تقریباً پانچ سال سے جاری لڑائی میں 270,000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہاں ایسے وقت جبکہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، برطانوی نگران کار ادارہ برائے حقوق انسانی نے تازہ اعداد و شمار جاری کئے اور بتایا کہ مارچ 2011ء میں شروع ہوئی اس لڑائی میں اب تک جملہ 271,138 ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ ان میں 79,106 عام شہری ہیں۔ 13,500 بچے اور 8,760 خواتین شامل ہیں۔ غیرجہادی باغی جنگجوؤں نے لڑائی میں 46,452 افراد کو ہلاک کیا جبکہ اسلام پسندوں اور انتہا پسند جنگجوؤں بشمول بیرونی جنگجوؤں نے 44,254 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ ادارہ کے مطابق مہلوکین میں 97,842 موافق حکومت جنگجو شامل ہیں جن میں نصف سے زائد تعداد سرکاری فوج کی ہے۔