نارائن پیٹ /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون میں ریاپڈایکشن فورس کی بٹالین 99 کے جوانوں نے اڈیشنل ایس پی مسٹر اشوک ڈی ایس پی مسٹر راجیش کی قیادت نارائن پیٹ کے مختلف حملہ جات کا پیدل دورہ کیا ۔ اس ریالی میں ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر سرینواس ریڈی ، سرکل انسپکٹر مسٹر رویندر پرساد اور سب انسپکٹر مسٹر یلادری نے بھی شرکت کی ۔ بعد ازاں ایک تقریب احاطہ پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوئی جس میں نارائن پیٹ کے سیاسی ، سماجی و مذہبی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اڈیشنل ایس پی RAF نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ریاپڈ ایکشن فورس کا یہ دورہ معمول کا دورہ ہی ہے ۔ ملک کے مختلف مقامات اور شہروں کا دورہ کرتے ہوئے RAF کے وجود اور ان کے مقاصد کو عوام تک پہونچانے اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے شہریوں کو یکجہتی اور مل جل کر رہنے کی ترغیب دینا بھی ایک مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی فساد رونما ہوتا ہے RAF وہاں پہونچ کر امن کی برقراری کیلئے کوشش کرتی ہے ۔ مسٹر راجیش نے ایس پی ریاپڈ ایکشن فورس بٹالین 99 نے بھی مخاطب کیا ۔ مقامی سیاسی سماجی و مذہبی قائدین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ سرفراز حسین انصاری ، مجاہد صدیقی ، رامچندر ساکرے ، سابق صدرنشین بلدیہ ، سدرشن ریڈی ، پرنسپل ڈگری کالج ، رگھویر یادو ایڈوکیٹ نے خطاب کیا ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر سرینواس ریڈی نے آخر میں اپنے خطاب میں کہا کہ نارائن پیٹ کے شہری امن پسند ہیں ۔ یہاں کے عوام ایک دوسرے کے تہوار مل جل کر مناتے ہیں ۔ سرکل انسپکٹر مسٹر رویندر پرساد نے شرکاء اور RAF کا خیرمقدم کیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر یلادری نے اظہار تشکر کیا ۔