ملک میں گرمی پڑتی ہے تو راہول گاندھی بیرون ملک جاتے ہیں:امیت شاہ

بیورا(مدھیہ پردیش) ۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی جب بھی ہندوستان میں گرمی بڑھ جاتی ہے تو بیرون ملک چلے جاتے ہیں ۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 2014ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایک دن بھی چھٹی نہیں لی ہے۔ مودی جی قوم کی خدمت کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ذرا بھی گرمی ہوتی ہے تو وہ آرام کرنے کیلئے دوسرے ملک میںٹھنڈا ٹھکانہ تلاش کرتے ہیں ۔