ملک میں سیزیرین ولادت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر محتاط رہنے کی ضرورت :بی جے پی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سرکاری اسپتالوں کے مقابلے نجی اسپتالوں میں سرجری کے ذریعہ زچگی تین گنا زیادہ ہونے سے متعلق آج لوک سبھا میں یہ معاملہ اٹھایا گیا اور مرکز اور ریاستی حکومتوں سے ان اعدادوشمار کے مدنظر صورت حال پر نظر رکھنے کی درخواست کی گئی۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ مہیش گری نے جمعرات کو پورے ہندوستان میں چاہے شہر یا دیہات وہاں سیزیرین ولادت کے تعلق سے حکومت کو خبردار کیا ہے ۔وقفہ صفر کے دوران مسٹر گری نے لوک سبھا میں بتایا کہ سیزیرین ولادت سرکاری اسپتال میں 10 سے بارہ فیصد اور نجی اسپتالوں میں 32 سے 35 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرچہ کچھ لوگ اختیاری سرجری کے لئے جاتے ہیں لیکن اس کے متعدد مضر اثرات پڑتے ہیں۔عالمی صحت تنظیم کے ڈاٹا کو پیش کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ کچھ ریاستوں میں سیزیرین ولادت کا فیصد40 سے 45 فیصد بڑھ گیا ہے ۔ حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے ۔