ملک میں اُردو اخبارت کی تعداد اشاعت تیسرے نمبر پر 

ٓآر این ائی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف‘ ہندی اور انگریزی بالترتیب پہلا اور وسرے مقام ‘اُردو اخبار ات کی اشاعت تقریبا ساڑھے تین کروڑ ہے
نئی دہلی۔ملک میں اخبارات کی تعداد اشاعت کے حوالے سے آر این ائی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندی او رانگریزی کے بعد اُردو کی تعداد اشاعت سب سے زیادہ ہے۔

اطلاع کے مطابق 2016اور 2017کے دوران سب سے زیادہ ہندی کے اخبارات کی تعداد اشاعت 23کروڑ 89لاکھ75ہزار 773تھی جبکہ انگریزی کے اخبارات کی تعداد اشاعت 5کروڑ 65لاکھ77ہزار تھی۔

اسی طرح اُردو کے اخبارات کی تعداد اشاعت تین کروڑ 24لاکھ 27ہزار رہی ۔ صرف یہی نہیں رجسٹرڈ اخبارات ورسائل کی تعداد میں اس سال 3.57فیصد کا اضافہ بھی درج کیاگیا ہے ۔

اس کے علاوہ اترپردیش ایسی ریاست ہے جہا ں سب سے زیادہ اخبارات ورسائل رجسٹررڈ ہیں۔

آر این ائی کی سالانہ رپورٹ جاری کئے جانے کے موقع پر اطلاعات ونشریات کی وزیرسمرتی ایرینی نے کہاکہ یہ رپورٹ گذشتہ ایک سال میں ہندوستانی اخبارات کی صنعت کی پیش رفت کے متعلق حاکہ کے بارے میں ایک اہم دستاویز ہے۔

یہ رپورٹ بالخصوص علاقائی زبان کے درمیان اخبارات کی صنعت کی ترقی کے خاکے کا ایک تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے۔

ایرانی نے مزیدکہاکہ آج ایک ڈیجیٹل زمانے میں اس رپورٹ کی بنیادی اہمیت ہے او ریہ طلبہ برداری کے لئے کافی مفید ہے۔

انہو ں نے اس رپورٹ کو آن لائن جاری کرنے پر زوردیا۔ انہو ں نے مشور ہ بھی دیا کہ رپورٹ میں پیش اعداد وشمار کی زمرہ بندی مختلف طرح سے کی جانی چاہئے۔