ریاض۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حیدرالعبادی کو عراق کا نیا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ”شاہ عبداللہ نے حیدر العبادی کو برادر ملک عراق کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد کا ایک اعلامیہ بھیجا ہے اور ان کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں کامیاب وکامران کرے اور عراقی عوام کے درمیان اتحاد ویگانگت اور عراق کے اتحاد اوراستحکام کے لیے ان کی مدد فرمائے”۔ سعودی فرمانروا نے اعلامیے میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ عراق نئے وزیراعظم کے دورحکومت میں عرب دنیا اور مسلم دنیا میں دوبارہ اپنا جائز مقام حاصل کرے۔