نلگنڈہ میں ریالی ، قیام امن کے لیے مداخلت کرنے صدر جمہوریہ ہند سے اپیل
نلگنڈہ ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ملک شام میں نہتے بے قصور اور معصوم شہریوں پر صدر شام بشارالاسد اور روسی افواج کی جانب سے اندھادھند بمباری سے لاکھوں افراد معصوم بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف آج نلگنڈہ میں بعد نماز ظہر مسجد اول تعلقداری سے مسلمانان نلگنڈہ کی جانب سے امن ریالی منظم کی گئی ہے ۔ جس میں مولانا سید احسان الدین رشادی قاسمی ، مولانا محمد عبدالبصیر قاسمی ، مولانا محمد یاسر حسین بلدی فلور لیڈر احمد کلیم ، سابقہ نائب صدر نشین بلدیہ محمد محمود علی ، خواجہ غوث محی الدین ہاشم ، غوث محمد و دیگر شامل تھے ۔ ریالی میں شامل افراد حکومت شام کی بربریت کے خلاف اور فوری بحالی امن کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈ اور نعرے بلند کررہے تھے ۔ بعد ازاں ان قائدین و رہنماؤں نے کلاک ٹاور سنٹر پر مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک شام کے شہر غوط میں گذشتہ چند دنوں سے روسی فوجی طیاروں کی اندھا دھند بمباری سے لاکھوں شہری شہید ہوئے جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور کہا کہ شامی صدر یہودیوں کے آلہ کار بن کر شہری علاقوں میں کی جارہی ہے بمباری کی تائید کررہے ہیں یہ دراصل صیہونی اور عیسائیوں کی سازش ہے کہ ملک شام کو بھی عراق لیبیا کی طرح شام کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں ان قائدین نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ انسانیت سوز بمباری اور عالمی طور پر کی جارہی صیہونی دہشت گردی کی مذمت کرے اور معصوم شامی عوام کی تائید و مدد کرے اور کہا کہ ہندوستان بھی اس بمباری کی فوری مذمت کرے اور ملک شام اور اقوام متحدہ سے نمائندگی کرتے ہوئے شام کے معصوم عوام کی مدد کروانے پر توجہ دے ۔ صدر جمہوریہ ہند عالمی سطح پر امن کو قائم کروانے کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے بعد ازاں مولانا سید احسان الدین رشادی نے بے قصور معصوم شہریوں کے لیے بحالی امن کے لیے دعا کی ۔۔