یلاریڈی ۔ 23ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل لنگم پیٹ میں سنگل ونڈو کی زیرنگرانی بائم پلی ‘ کورپلی مواضعات میں دودھ سنٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ نلامڈگو سنگل ونڈو چیرمین نے اس موقع پر کہا کہ ڈی سی سی بی چیرمین گنگادھر پٹواری کی مدد سے منڈل کے دو مواضعات میں دودھ سنٹروں کا آغاز کیا گیا ۔ اس وجئے ڈائری دودھ سنٹروں سے کسان و عوام استفادہ کریں ۔ وجئے ڈائری ضلع منیجر مسٹر رمیش نے بھی اس دودھ سنٹر سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ڈی سی ایم سی ڈائرکٹر مسٹر مکند راؤ ‘ کاما ریڈی ڈائری منیجر سرینواس ‘ بانا پور سرپنچ سجاتا ‘ ونڈو نائب صدر سائیلو اور ڈائرکٹرس میں نارائنا ‘ بالیا ‘ لنگم ‘ سی ای او وٹھل موجود تھے ۔