ملکیت نہ ہونے کے باوجود دھوکہ سے فلیٹ فروخت کرنے والا ہندوستانی فرار

دوبئی: دوبئی میں ایک ہندوستانی شہری پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ کیونکہ اس نے ایک مصری تاجر کو 250,000ڈالرس کاچونا لگاتے ہوئے اسے وہ فلیٹ فروخت کردیا جس کا وہ ( ہندوستانی) مالک نہیں تھا۔

فی الحال دھوکہ بازفرار بتایاگیا ہے اور اس کی شناخت بھی نہیں ہوئی ہے۔تاہم اس کے خلاف اس کے غیاب میں دھوکہ دہی کامعالہ درج کیاگیا ہے۔خلیج ٹائمز نے یہ رپورٹ دی۔ ایک مقامی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھی کے ساتھ ایک ایسی دستاویزتیار کی جس میں اسے مذکورہ فلیٹ کا مالک بتایاگیا تھا۔

اس نے دعویٰ کیا تھا کہ دستاویزات دوبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔یہ واقعہ دسمبر2014ء او رجون2015ء کے درمیان رونماء ہوا اور اس کی اطلاع مقامی البرشا پولیس کو دی گئی۔

ملزم نے مصرف تاجر کو 925,650درہم (252,061ڈالرس) کا چونا لگایا ۔ کیونکہ اس نے معاملت کچھ اتنی ہوشیاری سے کی تاجر بھی سمجھنے لگا کہ فلیٹ مالک وہی ہندوستانی ہے کیونکہ ملزم نے فلیٹ کی مالکیت کے جعلی کاغذات بھی مصری تاجر کو بتائے تھے۔