ملکھیڑ میں حضرت خلیفۃ الرحمن کا130واں عرس

سالانہ جلسہ ٔ فکر انسانیت میں سوامی صاحبان سیاسی قائدین کی شرکت
گلبرگہ26؍مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قطب دکن حضرت میراں سید شاہ احمد خلیفۃ الرحمن قادری ؒ کے 130ویں سالانہ عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب کا آج سے ملکھیڑ تعلقہ سیڑم ضلع گلبرگہ میں آغاز عمل میں آرہا ہے ۔ آج بتاریخ6جمادی الثانی 27مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلوس صندل مبارک روانہ ہوا۔ 7جمادی الثانی 28مارچ بروز ہفتہ جلوس پنکھا و جشن چراغاں کا اہتمام ہوگا۔ 8بجے شب نعمت رحمانیہ مانوا دھرم سیوا ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ فکر انسانیت سجادہ نشین کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اقبال احمد سرڈگی، الم پربھو پاٹل ، امرناتھ پاٹل ارکان کرناٹک قانون ساز کونسل، ڈاکٹر اجئے سنگھ، دتاتریہ پاٹل ریور، بی آر پاٹل ارکان اسمبلی، نتن گتہ دار چیرمن ضلع پنچایت گلبرگہ، سید شاہ حسام الدین حسینی سجادہ نشین تیغ برہنہؒ ، سید شاہ عارف اللہ حسینی سجادہ نشین گوگی شریف، سید شاہ اسمٰعیل قادری سجادہ نشین نیلور، سید شاہ فضل اللہ قادری حیدرآباد ، سید شاہ پیر پاشاہ قادری حیدرآباد، سید شاہ مرتضیٰ قادری حیدرآباد، سید شاہ علائوالدین حسینی حیدرآباد، عزیز اللہ سرمست چشتی القادری رفاعی سگر شریف، سید شاہ شجا ع الدین زنجانی سجادہ نشین درگاہ حضرت پیر زنجانی ؒ، سید شاہ نظام قادری، سید شاہ علائو الدین چشتی، شاہ محمد منہاج الدین بادی، مولانا مفتی سید شاہ عزیز اللہ قادری کے علاوہ مختلف مٹھوں اور منادر کے سوامی صاحبان شرکت کریں گے۔ بتاریخ8جمادی الثانی 29مارچ بروز اتوار بعد نماز فجر قرآن خوانی ، چادرگل کی پیشکشی اور فاتحہ خوانی کے بعد سجادہ نشین کے ہاتھوں تبرکات کی تقسیم عمل میں آئیگی۔ حضرت میراں سید احمد خیلفۃ الرحمن کے عرس شریف کے ہمراہ فیض گنجور حضرت میراں سید شاہ ابوالحسن قادری بیجاپوری اور حضرت سید شاہ نعمت اللہ قادری مرحوم سجادہ نشین کے اعراس بھی منائے جائیں گے ۔ اعراس کے تمام انتظامات و مراسم حضرت سید شاہ مصطفی قادری سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ عرس شریف کے موقع پر گلبرگہ سیڑم اور چیتاپور سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ ملکھیڑ کے لئے حیدرآباد ، فلک نما سے 5.10بجے صبح نامپلی سے 2.30،4.30دن 7.30شام 8.40شب کو ٹرینیں روانہ ہوں گی ۔