ملکاجگیری میں سڑک حادثہ انجنیئرنگ کا طالبعلم ہلاک

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 21 سالہ انجنیئرنگ طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس سائی چرن ساکن کملا نگر ای سی آئی ایل کل رات اپنے دیگر دو دوستوں ہریش اور ابھیشیک کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گاڑی کا توازن اچانک کھونے سے اس نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو دوست زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔