حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) ملکاجگیری اور مشیرآباد کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 26 سالہ سیدہ واجدہ جو ملے پلی علاقہ کے ساکن ظہیر الدین کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل خود سوزی کرلی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 37 سالہ شیواماں جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی اس خاتون نے گھریلو مسائل و مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے کل خودسوزی کرلی ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
ٹپہ چبوترہ آٹو ڈرائیور کی موت
حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جوشی واڑہ علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرنا اس شخص کی عادت بن گئی تھی ۔ اس شخص کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس شخص کے قریب سے گولیوں کی شیشی برآمد ہوئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے رمیش نے زائد مقدار میں گولیوں کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔