ملکاجگری میں عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔/8جون،( سیاست نیوز) سی سی ایس ملکاجگری پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے بوڈ اپل کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 40سالہ پرجا پتی سریش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ عادی سارق پیرزادہ گوڑہ علاقہ میںمقیم تھا جو راجستھان کا متوطن بتایا گیا ہے۔ پیشہ سے ڈرائیور اس سارق نے 6 وارداتیں انجام دیا اور گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 21.5 تولہ طلائی زیورات اور 18.5 تولہ چاندی ، ڈیل کمپنی کا لیاپ ٹاپ جس کی کل مالیت 7لاکھ بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا اور اس سارق کو میڑچل پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔