ملکاجگری میں خود ساختہ اے سی بی عہدیدار گرفتار

حیدرآباد۔ /24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس نے ایک خود ساختہ اینٹی کرپشن بیورو عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ وی جان جو پیشہ سے سیول کنٹراکٹر ہے خود کو اے سی بی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے عوام سے رقومات ہڑپ رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کے مکان پر اے سی بی کا دھاوا کئے جانے کی اطلاع دے کر اسے دھمکایا اور اس سے 50 ہزار روپئے نقد رقم حاصل کرلیا۔ پولیس ملکاجگری نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بعد تحقیقات وی جان کو گرفتار کرلیا۔