ملکاجگری قتل کیس کے مقتول اور قاتل کی شناخت

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں کل رات پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں پولیس نے مقتول اور قاتلوں کی شناحت کرلی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ وینکٹا جگن کا دو بھائیوں نے جائیداد تنازعہ میں قتل کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ جگن نے ایک خاتون کو قرض دیا تھا اور قرض کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں خاتون نے مزید رقم لیکر جگن کو مکان فروخت کردیا تھا اور اس مکان میں بھرت اماں نامی خاتون کے دو لڑکے زبردستی داخل ہوکر قبضہ کرلیا تھا ۔ اس بات سے پریشان جگن جب مکان پہونچا تو دونوں بھائیوں گویند اور وینکٹیش نے جگن پر حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زدوکوب کیا اور وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔