حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ترملگیری میں ایک شخص ملٹری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ترملگیری کے مطابق 43 سالہ ایس راما کرشنا جو پیشہ سے میڈیکل ریپرزنٹیٹیو تھا ۔ کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا جو آج اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ملٹری کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
لڑکی نے خودکشی کرلی
حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بھوانی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ آسیہ فاطمہ نے کل رات پھانسی لینے کی کوشش کی فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ آسیہ فاطمہ جہانگیر نگر کے ساکن شبیر علی کی بیٹی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔