کولمبو۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے آئندہ ماہآئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے حتمی 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ فاسٹ بولر لستھ ملنگا کی میگا ایونٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ فاسٹ بولر شمنڈا ایرانگا کو خارج کر دیا گیا۔ اینجلو میتھیوز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ لاہیرو تھریمنے نائب کپتان ہوں گے۔ معلنہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، مہیلاجے وردھنے،لاہیرو تھریمنے،دنیش چنڈیمل، دیموت کرونارتنے، جیون مینڈس، تہسارا پریرا، سرنگا لکمل، دھمیکا پرساد، نووان کولاسیکرا، رنگنا ہیراتھ اور سچھترا سینا نائیکے شامل ہیں۔ سری لنکائی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 11 تا 29 جنوری 7 مقابلوں کی ونڈے سیریزکھیلے گی۔