کریم نگر ۔ 4جون ( ذریعہ میل ) مفتی محمد غیاث محی الدین مینیجنگ ٹرسٹی حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کی اطلاع کے بموجب گاؤں ملم پلی حسن آباد میں حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کی نگرانی میں تعمیر کردہ ’’مسجد ابوبکر‘‘کا افتتاح 5/جون بروز اتوار عمل میں آرہا ہے۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’ عقیدہ ختم نبوت اور قادیانیوں کا فریب ‘‘ منعقد ہوگا۔ اس جلسہ میں مولانا سید ایوب قاسمی اور مولانا مہتاب قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا۔قرب و جوار کے لوگوں کیلئے سواریوں کا نظم کیا گیا ہے. عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل ہے۔