جوہانسبرگ۔12 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے۔29 سالہ بیٹسمین اب سفید گیند کی کرکٹ پر پوری توجہ دیں گے تاکہ جنوبی افریقی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر سکیں۔مختلف ممالک کی لیگز میں کھیلنے والے ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ان کیلئے یہ فیصلہ آسان ہرگز نہیں تھا کیونکہ وہ سرخ گیند کی کرکٹ کو بھی پسند کرتے ہیں لیکن انہیں آئندہ سال ورلڈ کپ کے پیش نظر یہ اہم قدم اٹھانا پڑاکیونکہ وہ سفید بال کی کرکٹ میں اپنا بہتر مقام بنانے کیلئے محدود اوورزکی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ملر محدود اوورس کی کرکٹ میں میچ وننگ بیٹسمین ہیں۔