ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں داخلے

اوٹکور ۔ 13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور مسلمہ سرکار حکومت (آندھراپردیش ) اردو میڈیم کا نتیجہ ایس ایس سی صدفیصد رہا ۔ ملت اسلامیہ ہائیاسکول میں دسویں جماعت کا یہ چھٹا بیاچ تھا جملہ 27طلباء و طابات نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح مدرسہ ہذا میں طلبہ نے گریڈ 8.7 کے مماثل درجہ اول سے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح اوٹکور منڈل میں مدرسہ ہذا کا تعلیمی ریکارڈ پر مرت کا اظہار کرتے ہوئے اور مدرسہ کے شاندار نتائج پر سرپرست مدرسہ محمد عبدالرشید میاںپور حیدرآباد ‘ انور الدین صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ ‘ جناب محمد منیر احمد فاروقی جنرل سکریٹری ضلع کانگریس ‘ جناب محمد خورشید گدوال قائد تلگودیشم ‘ جناب محمد بشیر احمد تاڑپٹری کانگریس قائد نے کامیاب طلبہ کو بھرپور مبادکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تمام اوٹکور کی عوام سے گذارش کی ہیکہ طلبہ کے بہترین اور روشن تعلیم و مستقبل کا انتخاب کرتے ہوئے اس مدرسہ ہذا میں داخلہ دلوائیں ۔ اس موقع پر پریس نوٹ میںبتایا کہ تعلیم سے انسان دنیا کیہر مشکل چیز کو آسان بناسکتا ہے اور بتایا کہ جو طلبہ ایس ایس سی میں ٹاپرس کامیاب ہوئے انہیں اس سال انعامات سے نوازا جائے گا ۔