سدی پیٹ۔4جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کی دوسری یوم تاسیس تقاریب میدک ضلع کے ہیڈ کوارٹر سنگاریڈی میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ سنگاریڈی میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ایک شاندار پُراثر تقریب میں وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ مہمان خصوصی کے ہاتھوں مختلف شعبہ حیات بھی کارہائے نمایاں خدمت انجام دینے پرمختلف شخصیتوں کے اعزازات سے نوازا گیا جن میں قابل ذکر سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک فلاحی و سماجی خدمات انجام دینے والی رضاکارانہ تنظیم ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کو ایوارڈ اور توصیف نامہ بشمول 51ہزار روپئے دیا گیا ۔ اس تقریب میں ملت اسلامیہ سوسائٹی کے اعزامی صدر مسٹر عبدالطیف نے وزیر مسٹر ہریش راؤ کے ہاتھوں سوسائٹی کا ایوارڈ توصیف نامہ نقد رقم حاصل کی جس پر اعزازی صدر عبدالطیف و صدر سوسائٹی عبدالقادر نے مسٹر ٹی ہریش راؤ کے علاوہ حکومت تلنگانہ سے اظہارت شکر کیا ۔ اس تقریب میں سوسائٹی کے عہدیداران عبدالقادر ‘ مجیب ‘ آصف ‘ جنید ‘ جلال ‘ علیم ‘ ارشاد‘ غوث الدین‘ حسین ‘آصف ‘ عارف اور عبدالوحید جاوید بھی موجود تھے ۔