ملبورن ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر آرن فنچ نے آج کہا کہ ایم سی جی کی پچ توقع کے برخلاف تیزی سے بگڑتی جارہی ہے اور اس ٹسٹ میں تمام تینوں نتائج ممکن ہے ، حالانکہ ہندوستانی فرسٹ اننگز سست رفتار رہی اور 443/7 پر ڈکلیر ہوئی ۔ میزبانوں کا جوابی اسکور آج کھیل کے اختتام تک 8/0 رہا ۔ فنچ نے کہاکہ یہ وکٹ ہماری توقعات سے شاید زیادہ ہی بگڑنے لگی ہے ۔ اس لئے اگر ہم اچھی گیند بازی کرتے ہے اور ہندوستان پر دوسری اننگز میں دباؤ ڈالتے ہیںتو یہ میچ ہنوز ہمارے حق میں ہوسکتا ہے ۔ فی الحال میرے خیال میں تمام تینوں نتائج ممکن ہے ۔ یعنی انڈیا کی کامیابی ، آسٹریلیا کی کامیابی یا پھر ڈرا ۔