ملبورن 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے 170 رنز کانشانہ دیا ہے۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے گیری بالانس نے 6چوکوں کی مدد سے 79 جب کہ ائین مورگن نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کلنٹ میکے نے تین اور میس ویل، ڈوہرتھی اور فالکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے۔اتوار کو شروع ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایشز ٹیسٹ سیریز پانچ صفر سے ہار چکا ہے۔
لالیگا فٹ بال ٹورمنٹ :ایٹلیٹیکو اور بارسلونا کے درمیان میچ ڈرا
میڈریڈ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور بارسلونا ونسنٹ کالڈیرون میں 0-0 سے ڈرا کھیلنے کے بعد لیگا فٹ بال ٹورنمنٹ میں 50 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے اوپر پر برقرار ہیں ۔ بارسلونا نے زخم اور بیماری کے بعد واپسی کر رہے لیونل میسی اور نیمار کو ابتدائی کھیل میں جگہ نہیں دی گئی اور انہیں متبادل کھلاڑیوں کے درمیان رکھاگیا۔ گیرارڈو مارٹینو نے نصف آخر کے بعد زخمی ادریس انیسٹا کی جگہ مسی کو میدان پر اتارااور مسیکو اتارنے کا مارٹیونا کا فیصلہ درست ثابت ہوا لیکن میچ ختم ہونے سے 9 منٹ پہلے چار بار کے دنیا کے بہترین کھلاڑی کے شاندار کوشش کو ایٹلیٹکو کے گول کیپر ٹبوٹ کورٹاس نے ناکام کر دیا ۔یہ دونوں ٹیمیں اب مشترکہ طور پر سب سے اوپر پر چل رہی ہیں اور انہوں نے ریال میڈرڈ پر 6پوائنٹس کی برتری حاصل رکھی ہے۔ ریال میڈرڈ اگرچہ اسپانیول کے خلاف کامیابی درج کر کتے سرفہرست ٹیموں اور اپنے بیچ کے فرق کو کم کرسکتا ہے ۔