ملاپور میں کسانوں کیلئے شعور بیداری پروگرام

مٹ پلی /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملاپور منڈل محکمہ زراعت کے عہدیدار ناگامنی نے بتایا کہ 26 مئی تا 5 جون تک ملاپور منڈل میں منا تلنگانہ مناویوا سائم پروگرام کا اہتمام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مقامی کسانوں میں شعور بیداری اور چیتنیہ یاترا پروگراموں سے آگاہی کی جائے گی ۔ اس خصوص میں 26 مئی کو چٹاپور ، دھرمارم ، 27 مئی کو گنڈم پلی ، ساتارام 28 مئی کو رے گنٹہ ویم پلی وینکٹ راؤ پیٹ 29 مئی کو سرپور 30 مئی کو متیم پیٹ ، راگھواپیٹ ، نڑی کوڑہ ، 31 مئی کو مغل پیٹ یکم جون کو اولابپور ، کتہ دامراج پلی 3 جون کو پاتا دامراج پلی ، والکونڈہ 4 جون کو کستاپور ، رتناپور 5 جون کو گورے پلی ، ملاپور ، مقامات پر منا تلنگانہ منا ویواسائم پروگرام کا انعقاد عمل میں لائے جائے گا ۔