مٹ پلی ۔ 20؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل مستقر پر دو دن قبل سرپنچ کا سکہ اچھالکر کیا گیا تھا جس پر جیون ریڈی نے کامیابی حاصل کی تھی جو بلا مقابلہ ڈرامائی انداز میں انجام پایا تھا ‘ جس پر مقامی نوجوان کا ایک طبقہ نے احتجاج منظم کیا ۔ چند نوجوانوں نے مقامی واٹر ٹینک پر چڑھ کر خودکشی کرنے کی دھمکی دی ۔ایک نوجوان وینکٹ ریڈی نامی نے ملا پور بھراتا ماتنا چوراہے پر خود پر پٹرول ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ بعدازاں نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے انتخاب کے خلاف مکتوب تحریری یادداشت مقامی تحصیلدار کے حوالہ کی اس طرح کا انتخاب مٹ پلی ڈیویژن میں چرچہ کا ماحول بنا رہا ہے ۔