ملاوٹی سیندھی کی عدم دستیابی سے کئی افراد متاثر

اوٹکور۔23ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں ملاوٹی سیندھی نہ ملنے سے کئی افراد متاثر ہیں ۔ آشمیاں ‘ کمپارگڈا نرسملو و دیگر افراد متاثر ہوئے تھے ‘ ا ن کی موت واقع ہوگئیہے ۔ ان متاثرین کو سرکاری دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا ۔ متاثرین عجیب و غریب حرکتیں کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر گوتم پرساد نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ملاوٹی سیندھی پر امتناع عائد کیا گیا ہے اور اس ملاوٹی سیندھی کی خرید و فروخت پر سخت کارروائی کی جارہی ہے تاہم عادی افراد ملاوٹی سیندھی نہ ملنے پر پاگلوں جیسی حرکتیں کررہے ہیں اور بعض موت کی آغوش میں جاچکے ہیں ۔ دواخانہ میںڈاکٹرس اور طبی عملہ کو بھی ان متاثرین کے رویہ سے مشکلات پیش آرہی ہے ۔