بانسواڑہ ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے کشٹا پور موضع میں کئی دنوں سے ملاوٹی سنیدھی تیار کرنے والا شخص کھمباپور جگن گوڑ کو آبکاری عہدیداروں نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ آبکاری انسپکٹر نریندر ناتھ اور انسپکٹر پروشتم نے آبکاری دفتر پر صحافیوں کو بتلاتے ہوئے کہا کہ پٹلم منڈل موضع کشٹاپور میں کئی دنوں سے ملاوٹی سنیدھی تیار کررہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر آبکاری بانسواڑہ عہدیداروں نے جال بچھا کر تقریباً 450 لیٹر ملاوٹی سنیدھی کے ساتھ گھمباپور جگن گوڑ کو رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا گیا اور اس مقام سے ایک کنٹل 4 کیلو ڈئیزو نام ملاوٹی دوا بھی برآمد کرلی گئی جس سے ملاوٹی سنیدھی تیار کی جاتی تھی گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کر لیا گیا ۔