پورٹ آف اسپین۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ملالہ یوسف زئی ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور عظیم کھلاڑی برائن لارا کی مداح نکلیں۔پورٹ آف اسپن میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے موجود گل مکئی ملالہ یوسف زئی کی ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا سے ملاقات ہوئی۔ برائن لارا نے ملالہ کو بیٹ پر دستخط بھی دی ۔دریں اثناء ملالہ نے کہا کہ وہ برائن لارا کی بہت بڑی مدح ہیں اور انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی برائن لارا سے کبھی ملاقات بھی ہوسکے گی۔ برائن لارا نے ملالہ کے پورے افراد خاندان کے ساتھتصویر بھی لی ۔